Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ایل او سی کی خلاف ورزی ، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

شائع 20 مئ 2020 02:53pm

قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی ہوئی ہے،اور پاکستان نے  سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے ہھتکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ  کے مطابق 19 مئی کو ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ کرم دین،20 سالہ محمد رضوان اور 30 سالہ حافظ الیاس شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں،بھارت رواں برس اب تک 1101مرتبہ جنگ بندی کی مفاہمت کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے،پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی قابض افواج کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرسخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزایل او سی اورورکنگ باونڈری پرمسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔